نگراں وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا، جس کےبعد اسلام آباد، لاہور، راولپنڈٰی، میرپورخاص، نواب شاہ، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہیار سمیت دیگر علاقوں میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ایک دن میں 540 غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے، نادہندگان سے 40 لاکھ 95 ہزار روپے وصول کرلئے گئے۔لاہور میں اہم شخصیات سمیت 330 بجلی چوروں کی نشاندہی کی گئی، 130 ایف آئی آرز درج کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی مہر سعید بجلی چوری میں ملوث نکلے، انہیں 8620 یونٹس کے 2 لاکھ 50 ہزار روپے چارج کئے گئے۔ سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا ایوب کو 1096 یونٹس کے 69 ہزار 457 روپے۔ سابق وائس چیئرمین ن لیگ(اے) توکل کو 5 ہزار 156 یونٹس کے 2 لاکھ 68 ہزار 112روپے۔ تحریک انصاف کے رہنما طارق جاوید کو 4 ہزار 753 یونٹس 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے چارج کئے گئے۔گرین کیپ سوسائٹی کو 71 ہزار 943 یونٹس 35 لاکھ 97 ہزار 150 روپے چارج کئے گئے، 330 ملزمان کو 4 کروڑ 74 لاکھ 27 ہزار روپے چارج کئے گئے۔