بجلی چوری پر بھرپور ایکشن لینے کا فیصلہ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی شعبے کے متعلق اجلاس ہوا، جس میں نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بجلی چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن لے گی، بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،توانائی مارکیٹ کے قیام سے 2کروڑ 70 لاکھ گھریلو صارفین مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ2400میگا واٹ کے شمسی توانائی منصوبوں کی تعمیر پر جلد کام شروع کیا جائے، مقامی کوئلے کو ترجیح دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں