imposed

بجلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے پر مجبور کریں گے،عوام کا جینا مزید مشکل بنادیا گیا۔

ان کا کہنا ہےکہ جماعت اسلامی بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہی ہے۔چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر عوامی دھرنے دیں گے، لوگ موت کا انتظار کرنے کے بجائے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں