بابراعظم کا صرف ٹیسٹ کی کپتانی سے انکار

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی ٹیسٹ کا کپتان برقرار رہنے کی پیشکش مسترد کردی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمٹ کمیٹی کے آفس میں ذکا اشرف اور کپتان بابراعظم کی ملاقات ہوئی۔

بابراعظم کو صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی۔

بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کردیا۔ بابراعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں