دنیا کی امیر ترین شخصیت، ٹیسلا اور ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک اب آپ کے بائیو میٹرک، ملازمت اور تعلیمی کارکردگی سے متعلق بھی جاننا چاہتے ہیں۔مختلف سوشل میڈیا سائٹس کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے اِن کا نام، تاریخِ پیدائش، جنس وغیرہ کی تفصیلات طلب کرنا معمول کی بات ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ایلون مسک ڈیٹا اکٹھا کرنے کی دوڑ میں ایک قدم آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایکس (ٹوئٹر) نے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی پالیسی تبدیل کر لی ہے جس کے بعد اب ایکس صارفین کو ایپلیکیشن پر اکاؤنٹ بنانے اور استعمال کرنے کے لیے اپنے بائیومیٹرکس، ملازمت اور تعلیمی کارکردگی سے متعلق بھی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ٹوئٹر، جسے اب X کہا جاتا ہے۔