ایشیا کپ: گراؤنڈ اسٹاف کیلئے 50 ہزار ڈالر انعام

ایشیا کپ 2023 میں ڈیوٹی انجام دینے والے گراؤنڈ اسٹاف کےلیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بڑا اعلان کردیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کا کہنا ہے کہ گراونڈ اسٹاف کےلیے 50 ہزار ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

صدر اے سی سی نے کہا کہ کولمبو اور کینڈی میں کیوریٹرز اور گراؤنڈ اسٹاف نے انتھک محنت کی، جس پر وہ انعام کے حقدار ہیں۔
جے شاہ نے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف کی کمٹنٹ نے ایشیاء کپ کو یادگار بنا دیا۔ سنسنی خیز مقابلوں کےلیے انہوں نے پچز اور سرسبز و شاداب گراؤنڈ بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں