ایشیا کپ: فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار، اسکواڈ سے باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل زمان خان نے نسیم شاہ کی جگہ اسکواڈ جوائن کرلیا۔زمان خان آج ٹریننگ سیشن کا حصہ ہوں گے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کے کاندھے میں چوٹ آئی تھی، آئی سی سی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں