ایس ایس پی حیدرآباد ساجد سدوزئی نے تھانہ ٹنڈو یوسف اور تھانہ بی سیکشن کی کارروائیوں میں جرائم پیشہ عناصر سے برآمد رقوم اور موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کردیں۔ SSP حیدرآباد نے شہریوں کو دفتر مدعو کرکے 10 لاکھ سے زائد رقم اور موٹر سائیکلیں حوالے کیں۔ شہریوں کی جانب سے رقوم اور موٹر سائیکلوں کی برآمدگی پر SSP حیدرآباد ساجد سدوزئی، پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا۔