انتخابات میں تاخیر: مغربی ممالک نے پاکستان کو دھمکی دیدی

مغربی ممالک نے پاکستان کومتنبہ کیا ہے پارلیمانی انتخابات میں مقررہ وقت سے زائد تاخیر سے ملک کے لیے سنگین نتائج برآمد ہونگے جس میں ممکنہ طور پر تعلقات میں کمی بھی شامل ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے امریکا اور یورپی یونین انتخابات کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مغربی دارالحکومتوں میں خدشات ہیںکہ پاکستان میں انتخابات نہیں ہو سکتے اور موجودہ نگراں سیٹ اپ مقررہ مدت سے آگے جا سکتا ہے۔ آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات 90 دن کے اندر کرانا ہوں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا حلقہ بندیوں اور بعض تکنیکی معاملات کی وجہ سے چند ماہ کی تاخیر برداشت کی جا سکتی ہے۔ تاہم، اگر انتخابات اگلے سال فروری سے آگے تاخیر کا شکار ہوئے تو ملک کے لیے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ ایک سفارتی ذریعہ نے بتایاکہ میڈیا پر پابندی اور بعض سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ‘‘یہ وہ چیز ہے جس پر ہماری گہری نظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں