اقساط پر اسمارٹ فونز دینے کا حکومتی منصوبہ، بہترین کاوش

کراچی کے شہریوں سمیت ملک بھر کے عوام نے حکومت کی جانب سے اسمارٹ فونز تک ملک کے تمام شہریوں کی رسائی کے لیے نیا پروگرام متعارف کرانے کے اعلان کاخیرمقدم کیا ہے ۔اس پروگرام کے تحت شہریوں کو ایک لاکھ روپے تک کے اسمارٹ فونز آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں اسمارٹ فون فار آل کے عنوان سے ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کاکہناتھاکہ اس اسکیم کے تحت ہر فرد 20 سے30 فیصد ادائیگی پرکوئی بھی موبائل فون حاصل کرسکے گا۔ اسمارٹ فونز کو اقساط میں لینے کے لیے کسی ضمانت یا کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف شناختی کارڈ پرموبائل فون کا حصول ممکن ہوگا۔ اسمارٹ فون فار ا?ل اسکیم کے تحت 10 ہزار سے ایک لاکھ روپےمالیت کے اسمارٹ فونز 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے۔ اگر کسی فرد کی جانب سے اقساط کی ادائیگی نہیں کی گئی تو فون کو لاک کردیا جائے گا جس کے بعد وہ دنیا میں کہیں بھی استعمال نہیں ہوسکے گا۔ اس اسکیم کا مقصد عام آدمی تک اسمارٹ فون پہنچانا اورچھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں