آسکرز ایوارڈزکیلئے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنیوالی نئی کمیٹی کا اعلان کردیاگیا ہے ۔فواد خان، فاطمہ بھٹو، بلال لاشاری اور صائم صادق آسکر انٹری کا فیصلہ کرنیوالی کمیٹی کا حصہ بن گئے۔ پی اے ایس سی کے چیئرمین محمد علی نقوی نے باضابطہ طور پر ستاروں سے جڑی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پی اے ایس سی 2023 میں پاکستان کے کچھ بہترین ٹیلنٹ شامل ہیں جن میں فاطمہ بھٹو بھی شامل ہیں — جو کہ مشہور مصنف، مبصر، ایک وکیل اور سماجی کارکن ہیں۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بھٹو نے اپنی پی اے ایس سی کی رکنیت کے بارے میں لکھا کہ مجھے اس سال کی آسکر کمیٹی میں شامل ہونے پر واقعی خوشی ہے اور مجھے ان فلموں کے معیار پر فخر ہے جو ہم پروڈیوس کر رہے ہیں۔ امید ہے دنیا پاکستان سے بہت زیادہ کام دیکھے گی۔ پاکستان کے سب سے بڑے مرد اداکار کے طور پر جانے جانے والے فواد خان بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں جو گلیمر کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اور مغرب میں کام کرنے کا کافی بین الاقوامی تجربہ بھی رکھتے ہیں۔