پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے مات دیدی۔ قومی ٹیم نے 151 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔تزمین برٹس 78 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہیں، لورا وولوارڈٹ نے 44 اور ماریزان کپ نے 19 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی ٹیم نے 151 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرکے فاتحانہ آغاز کیا۔ بسمہ معروف 37، سدرہ امین 33 اور عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 28 رنز بنائے۔
