آئی جی سندھ سے ناراضی برقرار، محکمہ پولیس میں افسران کی قلت

سندھ پولیس سینئر افسران کے بحران کا شکار ہوگئی۔نئے اور جونیئر آئی جی رفعت مختار راجہ سے سینئر افسران کی ناراضگی برقرار ہے۔ بیشتر سینئر پولیس افسران مسلسل رخصت پر ہیں اور صوبے میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی کراچی خادم حسین رند کو مزید تین ایڈیشنل آئی جیز کے عہدوں کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ پولیس چیف کراچی خادم حسین کے پاس ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کا بھی چارج ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں