چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ آئین میں اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن بعد الیکشن کا حکم ہے تو بار بار تکرار کیوں ہوتی؟ امید ہے 90 روز میں انتخابات کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کے عشائیے سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ میرے مولا مجھے حکمت دے، اچھے فیصلے کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کےبعد ہوسکتا ہے آپ لوگوں سے اتنا تعلق نہ رہے مگر ہم سب یہاں ایک وجہ سے اکھٹے ہوئے اور وہ قانون کی عملداری ہے، کوشش تھی زیر التوا کیسز کم کریں،ایک سال میں ہم نے 2 ہزار کیسز کم کئے مگر یہ اطمینان بخش کارکردگی نہیں۔