گلا خراب اور زکام کا زبردست علاج

آج آپ کو ایک زبردست علاج بتانا ہے۔۔ جس تعلق آپ کی روز مرہ کی ایک تکلیف سے ہے۔۔ وہ ہے گلا خراب اور پھر شدید زکام۔۔۔ زکام ٹھنڈا پانی پینے یا سردیوں کی وجہ سے نہیں ہوتا، بلکہ اسکا تعلق ذیادہ ترگلے میں جمع ہونے والی ڈسٹ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے جراثیم سے ہوتا ہے ، اسکا سب سے اچھا علاج یہ ہے کہ جیسے ہی آپ کو گلے میں معمولی سی بھی سوزش محسوس ہو ، آپ سادے پانی سے بار بار غرارے شروع کردیں ، غرارے اگر نمک اور ڈسپرین کے پانی سے کریں تو اور بھی اچھا ہے..

لیکن غرارے مسلسل کریں ، ہر ایک گھنٹے بعد غرارے کریں ، اگر آپ نے یہ پریکٹس کرلی تو آپ کے گلے میں ڈسٹ کی وجہ سے جمع ہونے والے جراثیم صاف ہوجائیں گے ، اور گلا ٹھک ہوجائے گا۔۔ گلا ٹھیک ہوجائے گا تو زکام بھی نہیں رہے گا، بلکہ بخار بھی نہیں ہوگا

اگر سائی نس کا مسئلہ شدید ہوگیا ہو ، اور ناک بند ہو ساتھ ہی سینے پر شدید بلغم بھی جمع ہوگیا ہو ، تو ایسے میں‌ بھاپ لیں‌ اور غرارے گرم پانی سے کریں‌، ساتھ ہی گرم مشروبات خاص طور پر ادرک اور دار چینی کی چائے کا استعمال بار بار کریں.
ایسا کرنے سے نوے فیصد امکان ہے کہ آپ ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچ جائیں گے ، اور پانچ دن اینٹی بایوٹک دوا کھانے کی نوبت بھی نہیں آئے گی ، آپ اس فارمولے پر لازمی عمل کریں ، اپنے دوستوں، گھروالوں اور جاننے والوں کو بھی یہ بات بتائیں ، اور عام لوگوں تک بھی یہ پیغام شیئر کریں ۔۔۔ شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں