گلیمر آف کرکٹ..پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ گلیمر اب ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہپے۔دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھا ایڈیشن اس کا جیتاجاگتا ثبوت ہے۔
پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب سے لیکر کرکٹ میچز تک ۔۔سب ہی شائقین کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔
کھلاڑی تو کھلاڑی جنون گروپ، فواد خان اور آئمہ بیگ بھی اپنی پرفارمنس سے میلے میں رنگ بھرنے کو تیار ہیں۔
تقریب میں پرفارم کرنے والے امریکی فنکار پٹ بل نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث رنگا رنگ تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کے فرائض اس بار محمد سمیع کو سونپے گئے ہیں جب کہ اسکواڈ میں لیوک رونچی، حسین طلعت، فہیم اشرف، آصف علی، این بیل، فلپ سالٹ، صاحبزادہ فرحان، رومان رئیس، سمٹ پٹیل، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ، ظفر گوہر، وقاص مقصود، موسیٰ خان، ناصر نواز شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی قیادت محمد حفیظ کریں گے، جن کے پاس اے بی ڈویلیئرز، فخر زمان، کارلوس بریتھ ویٹ، کوری اینڈرسن، حارث سہیل، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ، اینٹون ڈیوچ، راحت علی، سندیپ لیمیچن، آغا سلمان، سہیل اختر، عمیر مقصود اور محمد عمران جیسے کرکٹر ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلیں جائیں گے اور فائنل سمیت آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ 26 میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں