بشریٰ بی بی اس وقت کیا سوچ رہی ہیں۔۔

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی عمران خان کی نجی زندگی کے ساتھ سیاسی زندگی کی کامیابی کیلئے بھی شانہ بشانہ ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ بظاہرمنظرعام سے غائب رہنے والی بشری بی بی کئی معاملات میں عمران خان کی مشیربھی ثابت ہورہی ہیں۔۔

معلوم ہوا ہے کہ بشری بی بی نے عمران خان کو فتح کے بعد اب معتدل رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔وہ چاہتی ہیں کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں۔۔

بشری بی بی کو ملک میں رائج پیچیدہ قانونی اورعدالتی نظام پرگہری تشویش ہے،جہاں قانونی معاملات میں الجھ کر عوام اکثرانصاف کے حصول کے بجائے الٹا اپنا سب کچھ گنوا بیٹھتے ہیں۔۔اس حوالے سے انھوں نے عمران خان کو بڑے اقدامات پرغور کا مشورہ دیا ہے۔۔

ملک میں کرپشن کے زہر نےتمام اداروں کو آلودہ کررکھا ہے۔۔اس حوالے سے بشری بی بی اور ان کے خاوند زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے پر ہم خیال ہیں۔

بشری بی بی نے عمران خان سے سندھ پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔۔زرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی سمجھتی ہیں کہ سندھ میں گزشتہ دس سالوں کے دوران بدانتظامی اور کرپشن کا مداوا کرنے کا وقت آگیا ہے۔اوریہ کام بھی عمران خان کے ہاتھوں ہونا چاہیئے۔اسکا عملی ثبوت اس وقت بھی نظر آیا، جب نامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل نامزدگی کے بعد پہلی بار 12 اگست کی شام کراچی پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں ان کا تمام زور صوبے کی حالت بہتر بنانے ، بد انتظامی دور کرنے اورکرپشن کے خاتمے کی کوششوں پر نظر آیا۔

بشری بی بی سمجھتی ہیں کہ تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ عوامی جماعت بنانے کے سلسلے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان کے خیال میں اس حوالے سے عوامی رابطوں کو مزید گہرا بنانا ہوگا۔۔حال ہی میں بشری بی بی کی صاحبزادی کی پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت بھی اس امر کا ایک اظہار ہے۔۔

بشری بی بی صوفی ازم اور تصوف کے حلقوں کی شائق ہیں۔وہ ملک کو فرقہ واریت سے دور دیکھنا چاہتی ہیں۔۔ان کے خیال میں تعصب پر مبنی پرچار قومی سیاست اور سماجیات دونوں کیلئے خطرناک ہے۔۔

زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ کی رائے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔جس کا عکس ان کے فیصلوں میں بھی نظر آنے لگا ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں